کی مالی امداد کا سادہ زبان میں خلاصہ UVA Health (Financial Aid Summary Urdu)
UVA Health اور UVA Community Health (UVACH) کا مقصد، جس میں UVA Health Culpeper Medical Center (CPMC)، UVA Health Haymarket Medical Center (HAMC)، UVA Health Prince William Medical Center (PWMC)، UVACH Medical Group اور UVA Health Cancer Center Gainesville شامل ہیں، ضرورت مند افراد کو اُن کی ادائیگی کرنے کی اہلیت سے قطع نظر رہ کر نگہداشت صحت کی ہمدردانہ، اور معیاری سروسز فراہم کرنا ہے۔ UVA Health اُن مریضوں کے لیے مالی امداد فراہم کرتا ہے جو ہماری کسی بھی ہسپتال کی سہولیات اور/یا ملازمت پیشہ فراہم کنندگان سے ہنگامی یا طبی طور پر دیگر ضروری نگہداشت حاصل کرتے ہیں۔
مالی امداد کے لیے کون اہل ہے؟
UVA Health کی مالی امداد کی پالیسی ("FAP") اہل ہونے والے ایسے مریضوں کی ہنگامی یا طبی طور پر دیگر ضروری نگہداشت کے لیے %100 مالی امداد فراہم کرتی ہے جن کی مجموعی سالانہ گھریلو آمدنی موجودہ وفاقی درجہ غربت (FPL) کے %200 یا اس سے کم ہو اور اثاثے 50,000$ یا اس سے کم ہوں۔ گاڑیوں اور غیر منقولہ جائیداد کے لیے اس وقت خصوصی استثنات کا اطلاق ہوتا ہے کہ جب یہ مرکزی رہائش گاہ ہو۔ UVA Health ایسے مریضوں کے لیے بھی رعایتی قیمت پیش کرتا ہے جن کی مجموعی گھریلو آمدنی FPL کے %201 اور %400 کے درمیان ہو اور ان کے اثاثے 50,000$ یا اس سے کم ہوں۔
مالی امداد کے لیے درخواست کیسے دیں؟
جن افراد کو ہنگامی اور طبی طور پر ضروری نگہداشت کے لیے اپنی ادائیگی کرنے کی اہلیت کے متعلق خدشات ہوں تو وہ مالی امداد کی درخواست کر سکتے ہیں۔ مالی معاونت کے لیے درخواست دینے کے لیے، مریض یا مالی طور پر ذمہ دار فریق کو چاہیے کہ وہ ہماری کاغذی فنانشل اسسٹنس ایپلیکیشن بھریں یا اپنی MyChart رسائی کے ذریعے مالی معاونت کا سیکشن مکمل کریں۔ فنانشل اسسٹنس ایپلیکیشن اور FAP کی مفت نقول ڈاک کے ذریعے، کسٹمر سروس ڈیپارٹمنٹ کو 866.320.9659 پر کال کر کے، یا ہماری ویب سائٹ Financial Assistance سے ایک کاپی ڈاؤن لوڈ کرتے ہوئے حاصل کی جا سکتی ہیں۔
کون سی سروسز کوور کی جاتی ہیں؟
FAP کے تحت تمام ہنگامی یا طبی طور پر ضروری دیگر سروسز کوور کی جاتی ہیں، بشمول بیرونی مریض کی سروسز، اندرونی مریض کی نگہداشت، اور ایمرجنسی روم کی سروسز۔ غیر اہل سروسز جن میں بلا تحدید، طبی طور پر غیر ضروری اختیاری طرز عمل، کاسمیٹک اور مقررہ نرخ والے طرز عمل، پائیدار طبی ساز و سامان، انشورنس والے مریض جو اپنی انشورنس کو استعمال نہ کرنے کا انتخاب کرتے ہیں اور حادثے کے نتیجے میں فراہم کی گئی سروسز شامل ہیں، اور یہ مالی امداد کے پروگرام کے تحت کوور نہیں کی جاتی ہیں۔ اگر حادثے کے نتیجے میں فراہم کی گئی سروسز کسی فریق ثالث کی جانب سے کوور نہیں کی جاتیں، تو مریض مالی امداد کی درخواست دے سکتے ہیں۔ انشورنس کے بعد بیلنس باقی رہنے کی صورت میں مریض مالی امداد کے لیے درخواست دے سکتا ہے۔ بیمہ شدہ مریض جو کہ آمدنی کی حد کے اندر ہوں تب تک مالی امداد کے لیے درخواست دے سکتے ہیں جب تک کہ یہ انشورنس کمپنی کے ساتھ کیے گئے معاہدے سے متصادم نہ ہو۔ یہ ممکن ہے کہ وہ ڈاکٹر اور ماہرین جو کہ UVA Health کی جانب سے مامور نہیں کیے گئے اور ہسپتال میں سروسز فراہم کر رہے ہیں اُن کے اخراجات UVA Health کے مالی امداد کے پروگرام میں شامل نہ کیے جائیں۔ آپ کو اپنے ڈاکٹر سے بات کرنی چاہیئے یا UVA Health کے مالی امداد کے پروگرام میں شرکت کرنے اور شرکت نہ کرنے والے فراہم کنندگان کی فہرست کے لیے Financial Assistance fپر ہماری ویب سائٹ پر جانا چاہیئے۔
اگر میرے سوالات ہوں یا درخواست مکمل کرنے کے لیے مجھے مدد چاہیئے ہو تو؟
جن افراد کو مالی امداد کی درخواست مکمل کرنے کے لیے مدد درکار ہے وہ اوپر درج ٹیلی فون نمبروں پر کسٹمر سروس کے شعبے کو کال کر سکتے ہیں یا ہمارے ہسپتالوں میں مریض کی رسائی والی جگہوں میں موجود مالی صلاح کار سے ملاقات کر سکتے ہیں
- 1240 Lee Street, Charlottesville, VA 22903 پر ذاتی حیثیت میں تشریف لائیں
- 8650 Sudley Rd, Manassas, VA 20110 پر ذاتی حیثیت میں تشریف لائیں
- 15225 Healthcote Boulevard, Haymerket, VA 20169 پر ذاتی حیثیت میں تشریف لائیں
- 501 Sunset Lane, Culpeper, VA 22701 پر ذاتی حیثیت میں تشریف لائیں
انگریزی نہ بولنے والے مریضوں کے لیے، FAP کے تراجم اور مالی امداد کی درخواست انگریزی اور ہسپانوی سمیت دیگر زبانوں میں دستیاب ہیں۔ کیا Financial Assistance کے سادہ زبان میں خلاصے، FAP اور مالی امداد کی درخواست کے تراجم ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیے، براہ کرم اوپر دیے گئے نمبرز پر کال کریں یا ہماری ویب سائٹ ملاحظہ کریں۔